بھٹکل:16/مارچ (ایس او نیوز) ریاستی کابینہ کے انڈسٹریز منسٹر اور کانگریس کے سنئیر لیڈر آر وی دیش پانڈے کے جنم دن کے موقع پر جمعرات کو وی آر میموریل ٹرسٹ کے زیرا ہتمام تعلقہ کے گرو سدھیندرا کالج میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ تعلقہ کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے 125سے زائد نوجوانوں نے اپنا خون عطیہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشمی اُڈپی، بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، کالج کےپرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی ، کرناٹکا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک ، منجوناتھ کھاروی وغیرہ موجود تھے ۔